لاہور:انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) جیل خانہ جات میاں فاروق نذیز نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ہیں اور انہیں جیل مینوئل کے مطابق سہولیات دی جا رہی ہیں۔آئی جی فاروق نذیر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ائیر کولر ، چارپائی ، پنکھا اور بیڈ میٹرس ، تکیہ ، ٹیبل اور دو کرسیاں دی گئی ہیں اور انہیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پرجیل میں علیحدہ پورشن میں رکھا گیا ہے ۔
فاروق نذیر نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کی بارک کی صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے، تمام ضروری طبی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ڈاکٹرز کی نگرانی میں خوراک بھی مہیا کی جا رہی ہے، جیل مینوئل اور قانون کے مطابق تمام ضروری سہولیات دی ہیں جبکہ وکیل اور فیملی کو جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کی سہولت بھی حاصل ہے۔