Tuesday, December 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزتوہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتاری کا حکم

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتاری کا حکم

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر نے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی جی اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کریں۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کل گرفتارکرکے پیش کیا جائے۔ توہین الیکشن کیس میں عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے اور الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔