اسلام آباد:نیشنل یونیورسٹی اف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے پاکستان میں غذائی تحفظ ماحولیاتی استحکام اور زراعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے مفاہمت نامے کا مقصد جدید زرعی ٹیکنالوجیز اور طریقوں کو اپنانے کے ذریعے کاشتکار برادری کی روزی روٹی کو بڑھانا ہے اس تعاون میں تازہ ترین زرعی پیش رفت کو پھیلانے کے لیے سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد مشترکہ منصوبوں اور تحقیقی سرگرمیوں کو نافذ کرنا تحقیقی نتائج کی اشاعت شامل ہے ایم او یو میں نسٹ کے طلبہ کو انٹرنشپ کے مواقع کی پیشکش نئی کریڈٹ پروڈکٹس کی ترقی میں تعاون متعلقہ معلومات اور ڈیٹا کا اشتراک اور تربیت اور صلاحیت سازی فراہم کرنا بھی شامل ہے دونوں تنظیمیں ملک میں زراعت کی ترقی کے لیے ہونے والے پروگراموں میں شرکت کریں گی تعاون کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ میٹنگز اور پیشرفت کی رپورٹس پیش کی جائیںگی۔
نیشنل یونیورسٹی آ سائنسز اور زیڈ ٹی بی ایل میں تعاون کا معاہدہ طے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔