Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کی جہانگیر ترین کے گھر آمد، بھائی کی وفات پر تعزیت

وزیراعظم کی جہانگیر ترین کے گھر آمد، بھائی کی وفات پر تعزیت

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ استحکام پارٹی جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔وزیراعظم آج سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے ماڈل ٹان میں واقع گھر پہنچے۔شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری ، نعمان لنگڑیال اور جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف اور معروف کاروباری شخصیت جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے گھر میں خودکشی کرلی تھی۔ لاہور پولیس کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔