Tuesday, July 1, 2025
ہوماسلام آباداسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے ٹریل 3پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے ٹریل 3پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف

اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے ٹریل تھری پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 13 جولائی کو پیش آیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کو نعمان نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کرراولپنڈی بلایا۔ایف آئی آر میں میں کہا گیا ہے کہ نعمان انٹرویو کے بہانے ٹریل تھری لے گیا جہاں گن پوائنٹ پر ایک شخص نے زیادتی کانشانہ بنایا اور واقعے کا بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ٹریل تھری پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف مقامی پولیس کوتفتیش میں مکمل معاونت فراہم کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔