لاہور
لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر پولیس آپریشن کے معاملے پرتوہین عدالت کیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی رپورٹ مسترد کردی ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ میں سے یہ بات نکالیں کہ عدالتی حکم پرمعافی مانگی۔تفصیلات کے مطابق حفاظتی ضمانت کے باوجود پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر پولیس آپریشن کے معاملے پرڈی جی اینٹی کرپشن اوردیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل ڈی جی اور پولیس افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔سرکاری وکیل نے کہاکہ عدالتی احکامات پر ایڈیشنل ڈی جی نے عوام میں جا کر معافی مانگ لی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے عوام میں جا کر معافی مانگنے کا حکم نہیں دیاتھا،ہم نے تجویز دی تھی معافی مانگنا یا نہ مانگنا کسی کی بھی اپنی مرضی ہوتی ہے۔عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں سے یہ بات نکالیں کہ عدالتی حکم پرمعافی مانگی، عدالت نے رپورٹ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔
پرویز الٰہی کے گھرچھاپہ،عدالت نےایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی رپورٹ مسترد کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔