اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے امیدواروں کے چنا وکا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ کے خواہاں افراد کے انٹرویوز کا شیڈیول جاری کردیا ۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد کی سربراہی میں قائم پارلیمانی بورڈ امیدواروں سے انٹرویوز لے گا اور اس سلسلے میںآزاد جموں و کشمیر کے طول و عرض سے 291 امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے تحریری درخواستیں جمع کروائی ہیں ،انٹرویوز پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے دفتر میں لئے جائیں گے ،انٹرویوز کا سلسلہ 5 اپریل سے شروع ہو کر 17 اپریل تک جاری رہے گا ۔بیان کے مطابق 5 اور 6 اپریل کو میرپور ڈویژن سے ٹکٹ کے امیدواروں کو انٹرویو کیا جائے گا جبکہ9، 12 اور 13 اپریل کو پونچھ ڈویژن سے امیدوار پارلیمانی بورڈ کے روبرو پیش ہوں گے اس کے علاوہ مظفر آباد ڈویژن کے امیدواروں کیلئے 14 اور 15 اپریل کو مختص کیا گیا ہے ۔بیان کے مطابق 16 اپریل کو جموں جبکہ 17 اپریل کو ویلی کی نشستوں پر پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کی باری آئے گی ۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے امیدواروں کے چنا وکا معاملہ ،پی ٹی آئی نے ٹکٹ کے خواہاں افراد کے انٹرویوز کا شیڈیول جاری کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔