Monday, June 30, 2025
ہومبریکنگ نیوزننکانہ واقعہ: انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈی پی او کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

ننکانہ واقعہ: انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈی پی او کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

ننکانہ صاحب میں توہین مذہب کے مبینہ ملزم کو تھانے سے نکال کر تشدد کرکے ہلاک کرنیکے واقعیکی انکوائری رپورٹ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نگران وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)ننکانہ کو فوری طورپر عہدے سے ہٹانے کافیصلہ کیا ہے۔نگران وزیراعلی نے باقی ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی اور ٹرائل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انکوائری ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی نیکی، انکوائری کمیٹی میں دو ڈی آئی جی بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ 12 فروری کو ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن میں مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بول کر توہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا۔
واقعے پر وزیراعظم شہبازشریف، نگران وزیراعلی پنجاب اور آئی جی نے واقعیکا سخت نوٹس لیا تھا، واقعے پر فوری طور پر ڈی ایس پی ننکانہ اور ایس ایچ او تھانہ واربرٹن کو معطل کر دیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعیکی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔