Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانمنی لانڈرنگ؛ مونس الٰہی کی اہلیہ و دیگر کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست

منی لانڈرنگ؛ مونس الٰہی کی اہلیہ و دیگر کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست

لاہور: مسلم لیگ (ق )کے رہنما مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی سمیت دیگر نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اخراج کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
جسٹس شہرام سرور نے تحریم الٰہی و دیگر کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزاروں نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں درج مقدمے کو چیلنج کیا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی ہے، مقدمے کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے، لہذا عدالت ایف آئی اے کی جانب سے درج منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔