Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے پہلے ملاقاتوں کی تفصیل سامنے آ گئی

وزیراعظم کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے پہلے ملاقاتوں کی تفصیل سامنے آ گئی

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کی تصدیق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کی۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے دو روز پہلے وفاقی وزرا سمیت کئی اعلی شخصیات سے ملاقاتیں کی۔

وزیراعظم نے جمعرات کو ویکسین لگوائی اور پھر اسی دن اسلام آباد میں ہائوسنگ اسکیم کا افتتاح بھی کیا جس میں زلفی بخاری کے علاوہ پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے حکام بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔اس کے بعد وزیراعظم نے کویت کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں ان کے ساتھ دستاویزات کا بھی تبادلہ بھی ہوا۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سوات موٹر وے کا دورہ بھی کیا تھا اور اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی مالاکنڈ یونیورسٹی کے نئے بلاک کا افتتاح بھی کیا تھا جب کہ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام بھی وزیراعظم سے ملے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔