Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی کاجماعتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پربلوچستان کے دو ریجنل صدور کیخلاف کارروائی کا آغاز

پی ٹی آئی کاجماعتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پربلوچستان کے دو ریجنل صدور کیخلاف کارروائی کا آغاز

اسلام آباد،جماعتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کے دو ریجنل صدور کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیاجماعتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کے دو ریجنل صدور کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیااسلام آباد،جماعتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کے دو ریجنل صدور کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان ریجن کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ۔شمال مشرقی بلوچستان کے صدر نواب خان دمڑ سے بھی وضاحت طلب کر لی گئی ،دونوں عہدیداران کو نوٹس مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پریس کانفرنس میں سینٹ ٹکٹ کے حوالے سے جماعتی فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔دونوں رہنماوں کیخلاف سات یوم میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ریجنل سکیڈز دونوں رہنماوں کیخلاف تحریک انصاف کے آئین کے تحت کارروائی کریں گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔