اسلام آباد،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اعلیٰ افسران کے تبادلے کردیے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی محمد اسلم کو وزیراعظم کا گن مین تعینات کردیا گیا، ڈی ایس پی ملک محمد بشیر کو انویسٹی گیشن رولر تعینات کردیا گیا ،زاہد خان کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ ،محمد امیر کو ڈی ایس پی ،سی ٹی ڈی انٹیلی جنس جبکہ چوہدری عابد حسین کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ تعینات کردیا گیا۔ اس سلسلے میں باقاعد ہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسی طرح دو افسران غلام قاسم اور الفت عارف کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اعلیٰ افسران کے تبادلے کردیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔