Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانشہری کی شکایت پر چیف کمشنر کا نوٹس،کار پارکنگ کے غلط استعمال پر کارندہ گرفتار

شہری کی شکایت پر چیف کمشنر کا نوٹس،کار پارکنگ کے غلط استعمال پر کارندہ گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد کے شہری کی ڈی سی اسلام آباد کے ویب پیج پر کی گئی شکایت پر چیئرمین سی ڈی اے/چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کا نوٹس۔ انکی ہدایت پر ایم سی آء ایڈمنسٹریٹر ایم سی آء کا ایکشن۔ اسلام آباد انتظامیہ اور ڈے ایم اے کی ٹیم نے فیصل مسجد کار پارکنگ کے غلط استعمال کے خلاف ایکشن لے لیا۔ ایک کارندے کو پولیس نے موقع سے گرفتار کر لیا اور ڈی ایم اے کی طرف سے کار پارکنگ کے غلط استعمال پر ایف آئی آر کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانے کو درخواست دے دی گئی۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی نے اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے اور مزید اس قسم کی غیر قانونی کاروائیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ اب موقع پر ڈی ایم اے کے سپر وائزر کو تعینات کر دیا گیا اور فوکل پرسن راجہ عابد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے ہیں۔ اب اگر کسی شہری کو شکایت ہو تواس نمبر پر رابطہ کریں۔۔۔ 9556041۔0300-۔۔۔ راجہ عابد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔