Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاندسمبر 2022 تک فائیوجی پاکستان میں لانچ ہوجائے گا،وفاقی وزیر سید امین الحق

دسمبر 2022 تک فائیوجی پاکستان میں لانچ ہوجائے گا،وفاقی وزیر سید امین الحق

اسلام آباد،وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی سیدامین الحق نے کہا ہے کہ دسمبر 2022 تک فائیوجی پاکستان میں لانچ ہوجائیگا۔وزارت آئی ٹی وزیراعظم کیساتھ مل کر فائیو جی کی لانچنگ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔بدھ کووفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق نے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن ڈیجیٹل پاکستان ہے اور اسی ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔سیدامین الحق نے کہا کہ چترال لوئراوراپردیر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کا 1.3 بلین روپے کا پروجیکٹ ہے اور 12 مہینے میں مکمل ہوگا۔کنیکٹوٹی کے مسائل پر کام شروع ہوچکا ہے۔ شمالی بلوچستان میں بھی انٹرنیٹ کے مسائل پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 کروڑ کی آبادی کے ہاتھ میں موبائل اور 9 کروڑ لوگوں کے پاس براڈ بینڈ کی سہولت موجود ہے۔وزارت کی پالیسی ہے کہ جہاں پر سیاحت ہے وہاں انٹرنیٹ موجود ہوگا جبکہ ای گورنس اورای ہیلتھ کے شعبے میں بہتری آئے گی۔امین الحق نے بتایا کہ اسلام آباد میں ٹیکنالوجی زون تیار ہے۔اگلے ہفتے تک وزیراعظم سے گراؤنڈ بریکنگ کروائی جائے گی۔خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں پاکستان میں فائیو جی آئے۔ہمارا ویژن ہے کہ پاکستان میں ہرشہری کے ہاتھ میں سستا موبائل فون ہو۔موبائل فون کوقسطوں پربھی دیاجائے گا تاکہ سب کی دسترس میں ہو۔ وزارت کی کرپشن پر زیرو برداشت کی پالیسی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔