Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپی پی قیادت سے ملاقات، شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جہانگیر ترین

پی پی قیادت سے ملاقات، شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جہانگیر ترین

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کی طرف سے دعوی کیا گیا کہ جہانگیر خان ترین پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں گے جس پر پی ٹی آئی رہنما کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پی پی قیادت سے ملاقات اور شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے بھی رد عمل دیتے جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری جہانگیر تریں سے حالیہ دنوں میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔