Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانچیئرمین سی ڈی اے کی زیرصدارت ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ، متعددمنصوبوں کی منظوری

چیئرمین سی ڈی اے کی زیرصدارت ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ، متعددمنصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(ڈی ڈبلیو پی)کی 51ویں میٹنگ سی ڈی اے سیکٹریٹ میں چیئرمین سی ڈی اے کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔دوران میٹنگ خیابان اقبال سروس روڈ (ایسٹ) اورایف ٹین روڈ کے ساتھ رائونڈابائوٹ کی توسیع اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ 205اعشاریہ102 ملین کی لاگت سے منظور شدہ مذکورہ منصوبے پر عمل درآمد سے ٹریفک کے بہائو میں بہتری آنے کے ساتھ حادثات کوبھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ دوران میٹنگ فراش ٹائون میں15184ملین لاگت سے تیار کئے جانے والے کچی آبادی کیلئے کم آمدن والے رہائشی اپارٹمنٹ منصوبے کی ڈویلپمنٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔مذکورہ منصوبے کے تحت پہلی کیٹگری میں 1560اپارٹمنٹ بنائے جائیں گے جو کہ ترقیاتی لاگت پوری کرنے کیلئے ادارہ ہذا کی جانب سے نیلام کئے جائیں گے۔دوسری کیٹگری میں 400اپارٹمنٹ بنائے جائیں گے جوکہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں کی دوسری جگہوں پرموجود لوگوں کوالاٹ کئے جائیں گے۔تیسری کیٹگری میں کل 2000اپارٹمنٹ تیار کئے جائیں گے جوکہ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈکم آمدن افرادکو دئے جائیں گے۔ اجلاس میں60 اعشاریہ316 ملین کی لاگت سے سگنلائزڈ انٹرسیکشن مری روڈکے کشمیر ہائی وے سے منسلک کرنے کے منصوبے کی توسیع اور اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ۔دوران میٹنگ 2628اعشاریہ 990ملین کی لاگت سے سیکٹر ڈی بارہ کے ترقیاتی کاموں کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔