Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانوزیرِ اعظم کی گلگت بلتستان کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکیج کی منظوری

وزیرِ اعظم کی گلگت بلتستان کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکیج کی منظوری

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی ۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تاریخی پیکیج کی منظوری دی گئی ۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے،مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا ،وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔