Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانچیئرمین سی ڈی اے کاشہر بھر کے نالوں کو ایک ہفتے میں صاف کرنیکا حکم

چیئرمین سی ڈی اے کاشہر بھر کے نالوں کو ایک ہفتے میں صاف کرنیکا حکم

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)نے شہر بھر کے قدرتی اوربرساتی نالوں کو ایک ہفتے کے اندرصفائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔گزشتہ روزسیکٹر ایف سکس،ایف سیون،جی سکس، جی سیون سمیت دیگر نالوں کے اچانک دورے کے موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(سوک)سمیت دیگر متعلقہ افسران اورعملہ بھی موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ تمام نالے مرحلہ وارصاف کردئے جائیں گے، شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے یہ برساتی ندی نالے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،انہیں جلدازجلد صاف کیا جائے۔اس موقع پر افسران نے کہاکہ شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری لگا کر مزکورہ نالوں کی صفائی کروائی جارہی ہے۔جبکہ ایف سیون اور ایف ایٹ کے نالوں کی صفائی مکمل کرلی گئی ہے۔ادارہ ہذا کی جانب سے مزکورہ نالوں میں سے کچرہ اٹھانے کے ساتھ گچرے کے باعث جگہ جگہ ہونے والی بلا کج بھی ختم کی جارہی ہے،مذکورہ نالوں میں آنے والی سیوریج کی روک تھام کیلئے ٹینڈر دئے جاچکے ہیں۔مذکورہ نالوں کی صفائی کاکام اسلام آباد کے تمام نالوں کی مکمل صفائی تک جاری رہے گا۔نالوں کی صفائی کے ساتھ مذکورہ نالوں کے کناروں پر فنس جنگلے بھی لگائے جائیں گے تاکہ کناروں سے کچرہ اور گند نالوں میں نہ جاسکے۔جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ندی نالوں میں کچرہ اور ملبہ پھیکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کچی آبادیوں کوبھی انتباہ کیاگیاہے کہ قریب موجود قدرتی نالوں میں کچرہ پھینک سے گریز کریں۔گولڑہ کے قریب نالوں میں آنے والے کوڑے اور بدبو کو کنٹرول کرنے کیلئے ایف الیون میں ایک ویٹ لینڈ بنایا جارہا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے مزکورہ نالوں کی مسلسل صفائی کرنے اور اس صفائی کومنٹین رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔