Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے کا شہراقتدار کی آب و ہواکوپر فضا بنانے کیلئے فاریسٹ مہم پر کام جاری

سی ڈی اے کا شہراقتدار کی آب و ہواکوپر فضا بنانے کیلئے فاریسٹ مہم پر کام جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق شہراقتدار کی آب و ہواکوپر فضا بنانے کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے مییاواکی فاریسٹ مہم پر تیزی سے کام جاری ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے چند روزقبل لوٹس پارک میں پہلے مییاواکی فاریسٹ کااقتتاح کیا۔جبکہ اب تک وفاقی دارالحکومت کے 8 مقامات پرمییاواکی جنگلات لگائے جاچکے ہیں۔ تاہم شہر کے 23 مقامات پر مییاواکی جنگلات لگائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ شہر کی ہریالی وخوبصورتی میں اضافے کے ساتھ اس کی فضا کو خوشگوار اور صحت مند بنانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔اسی ضمن میں گزشتہ چند ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں،اہم مرکزی شاہراہوں،سڑکوں،ایونیوز، پلوں،رائونڈ ابائوٹ،گرین بیلٹس، پارکوں سمیت دیگر مقامات پرجہاں پھول اور پھلدار پودوں کی شجرکاری کررہی ہے وہی پر مییاواکی کے پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔ادارہ ہذا کی جانب سے شہر کے مختلف ابھی تک 8مییاواکی جنگلات لگائے جاچکے ہیں ،جن میں شکرپڑیاں،بلیوایریا،ایف سکس،ایف سیون،ایف ایٹ،ایف ٹین،ڈی بارہ اور فاطمہ جناح پارک شامل ہیں۔ادارہ ہذاکی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر23مییاواکی جنگلات لگائے جائیں گے۔اگلے مرحلہ پر جی سکس،جی سیون،جی ٹین،آئی نائن سمیت دیگرسیکٹرز میں بھی مییاواکی جنگلات لگائے جائیں گے۔ادارہ ہذا کی جانب سے مییاواکی جنگلات کی مناسب دیکھ بھال کا بھی انتظام کیا جارہا ہے تاکہ پودوں کی مناسب نگہداشت کی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔