Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکرونا سے جاں بحق ملازمین کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑاجائیگا ، چیئرمین سی ڈی اے

کرونا سے جاں بحق ملازمین کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑاجائیگا ، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کے تیس(30) ملازمین کرونا وائرس کے باعث وفات پا گئے تھے جن کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز فائربریگیڈ بلڈنگ میں منعقد کی گئی جس میں چیئرمین سی ڈی اے،بورڈ ممبران،افسران سمیت ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سی ڈی اے کے فرنٹ لائن پر کام کرتے ہوئے جان کا نذرانہ دینے والے ملازمین کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے خطاب کرتے ہوئے بورڈ ممبران کو ہدایات جاری کیں کہ جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کو کسی صورت میں تنہا نہ چھوڑا جائے ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ وفات پانے والے ملازمین کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کی جائے،ا ن کا خاندان ہمارا خاندان ہے۔ان کا دکھ ہمارا بھی دکھ ہے،اور ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ قران خوانی میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ملازمین کے درجات کی بلندی اور بخششِ کے لیے دعائیں کی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔