Monday, May 12, 2025
ہومتازہ ترینمقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 3نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 3نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کوشہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں میں3نوجوانوں کوشہید کردیا۔
دونوں نوجوانوں کوگھرگھرتلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔

بھارتی فورسزنے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ

بھارتی فورسزنے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ ان علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔دوسری جانب سرینگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کیلئے مسجد کے اطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا اوربھارتی فورسزکی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔
بھارتی فوجیوں نے علاقے کی طرف آنے اورجانے والے تمام راستوں کو بند کردیا اور گھرگھر تلاشی لی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔