Saturday, July 27, 2024
ہومکھیلکراؤڈ کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا، شاہد آفریدی

کراؤڈ کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا، شاہد آفریدی

ابوظہبی(آئی پی ایس )شاہد آفریدی نے ابو ظہبی کے خلاف میچ میں دو شکار کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پایا۔ٹی ٹین لیگ کے اپنے پہلے ہی میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ پانے والے بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کراؤڈ کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا، تماشائیوں کی گراونڈ میں موجودگی اور بوم بوم کی آوازیں میرے اعتماد اور جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہیں۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے کراؤڈ کے روایتی شور اور تالیوں کی کمی محسوس کررہا ہوں، اگر یہ پرفارمنس کراؤڈ کے سامنے ہوتی تو زیادہ انجوائے کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین فارمیٹ سے ہر ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ کراؤڈ کے لیے یہ زبردست انٹرٹینمنٹ بھی ہے۔ ایک ہی وقت میں بہت سارے اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ میچز بھی بہت کانٹے دار ہوتے ہیں۔شاہد آفریدی کے مطابق ٹی ٹین فارمیٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ دونوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔ دونوں فارمیٹ کھیلنے اور دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹی ابوظبی کے خلاف میچ میں دو شکار کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔