Saturday, September 7, 2024
ہومشوبزمشہور ہونا چاہتے ہیں تو منفرد وڈیوز بنائیں، حریم شاہ کا ٹک ٹاکرز کو مشورہ

مشہور ہونا چاہتے ہیں تو منفرد وڈیوز بنائیں، حریم شاہ کا ٹک ٹاکرز کو مشورہ

کراچی(آئی پی ایس ) اپنی وڈیوز اور نت نئے انداز میں خبروں میں رہنے والی حریم شاہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کے خواہشمند اپنا ایک منفرد انداز رکھیں۔ غیر ملکی اردو ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ اپنی ایک دوست کے کہنے پر ٹک ٹاک ایپ کا استعمال شروع کیا، آج اسی ایپ کی وجہ سے انہیں ٹی وی پر اداکاری کے مواقع بھی مل رہے ہیں جب کہ عنقریب وہ ایک ویب سیریز میں بھی نظر آئیں گی۔ حریم شاہ نے کہا کہ وہ لوگ جو ٹک ٹاک پر مشہور ہونا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنا ایک منفرد انداز رکھیں۔ کسی دوسرے ٹک ٹاکر کی نقل کرنے کے بجائے ایسی وڈیوز بنائیں جس میں ان کا کام دیگر لوگوں میں الگ نظر آئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔