Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینمکہ مکرمہ میں زمزم کی سپلائی منگل سے بحال کرنے کا اعلان

مکہ مکرمہ میں زمزم کی سپلائی منگل سے بحال کرنے کا اعلان

مکہ مکرمہ( خالد نواز چیمہ)مکہ مکرمہ میں زمزم کی سپلائی منگل سے بحال کرنے کا اعلان ہوا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ منگل 23 مارچ سے زمزم سپلائی کرنے والا ادارہ کھل جائے گا۔زائرین حرم میں زمزم کی 20 لاکھ بوتلیں تقسیم کی جائیں گی ، پہلے مرحلے میں محدود ڈیوٹی اوقات متعین کیے ہیں جو دو پہر ایک بجے سے رات 9 بجے تک رہیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے گا۔کمیٹی کی سفارش پر ایک شخص کو 4 بوتلیں لینے کی اجازت ہے، ایک بوتل کی قیمت 5.50 ریال ہے۔خاندان کے افراد کی تعداد کے حساب سے زمزم کا 15 روزہ کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔ادارے میں بیک وقت 60 افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔