Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانتمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کبھی مشکل ہوئی تو حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے،یوسف رضا گیلانی

تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کبھی مشکل ہوئی تو حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کبھی مشکل ہوئی تو حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم کے تعاون سے سینیٹ الیکشن لڑ ا اور سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں آئینی حقوق، خواتین، اقلیت اور دیگر کی آواز بنے ، ہم عوامی مفاد کے لیے آئے ہیں اور عوام کی ترجمانی کرنافرائض میں شامل ہے، ملک کو کئی چیلنج درپیش ہیں جن کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کو مشکل ہوئی تو ان کی بھی آواز بنیں گے کیونکہ جب میں وزیراعظم تھا اور وزرا کو ایوان میں جواب دینے میں مشکل ہوتی تو میں جواب دیتا تھا اس لیے اگر کبھی مشکل پیش آئی تو ہم حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔