بیجنگ ()
رواں سال شیامن خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کی 40 ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ 40 سالوں میں، شیا من خصوصی اقتصادی زون کا رقبہ 2.5 مربع کلومیٹر سے بڑھ کر 1700.61 مربع کلومیٹر ہو گیا ہے۔ خصوصی اقتصادی زون کے جی ڈی پی میں 862 گنا اضافہ ہوا ہے، صنعتی ویلیو ایڈڈ میں 563 گنا اضافہ ہوا ہے، اور کل مالیاتی ریونیو میں 692 گنا اضافہ ہوا ہے، دوسری طرف شہری تعمیراتی علاقے میں 18 گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، اور فی کس جی ڈی پی 20,000 امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جو ترقی یافتہ معیشتوں کے بین الاقوامی معیار کا نشان ہے۔
گزشتہ 40 سالوں میں، شیامن خصوصی اقتصادی زون نے بہت سے “نمبر ون ” اپنے نام کئے ہیں۔ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور مواصلات جیسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے غیر ملکی قرضوں کا استعمال کرنے والا پہلا علاقہ ، اور چین کی پہلی مشترکہ حصص والی مقامی ایئر لائن قائم کرنے والا، پہلا چین-غیر ملکی جوائنٹ وینچر بینک وغیرہ. بڑی تعداد میں ہونےوالے ” شیامن تجربات” اور “شیامن نمونے” چین کے کھلے پن کے عمل میں اپنا رہنما کردار ادا کرتے چلے آ ر ہے ہیں۔