Friday, July 5, 2024
ہومپاکستانمحکمہ موسمیات کیجانب سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، کب کب اور کہاں کہاں ہوں گی؟ تفصیلات سب نیوز پر

محکمہ موسمیات کیجانب سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، کب کب اور کہاں کہاں ہوں گی؟ تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد ( آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی،

رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں شدت کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،

دو سے سات جولائی تک کشمیر میرپور میں تیز ہوا گرم چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی بارشیں متوقع ہیں، 2 جولائی سے 7 جولائی تک پنجاب اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش بھی متوقع ہے،

چار سے سات جولائی کے دوران بہاولپور بہاول نگر ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے،

محکمہ موسمیات کے مطابق28 جون سے یکم جولائی تک کے پی کے میں موسم گرم رہا،

تین سے سات جولائی تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے،

بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

چار سے سات جولائی کے درمیان سندھ کے بیشتر موسم گرم انتہائی مرطوب رہنے کے توقع ہے،

مٹھی عمرکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

اٹھائیس جون سے یکم جولائی کے درمیان کشمیر گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کی توقع ہے،

چار سے سات جولائی کے درمیان میں موسلادھار بارش سے اسلام اباد راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پہاڑوں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے،

چار سے سات جولائی کے درمیان سیالکوٹ گجرانوالہ نارووال میں اربن فیلڈنگ کا خدشہ ہے،

کے پی کے کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے،
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش آندھی اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کی معمولات متاثر ہونے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،

تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔