Thursday, June 20, 2024
ہومکھیلکرس گیل ڈبلیو سی ایل میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کی قیادت کریں گے

کرس گیل ڈبلیو سی ایل میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کی قیادت کریں گے


برمنگھم :ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شامل ٹیموں میں سے ایک اور ٹیم ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت ٹی 20 کرکٹ میں اپنے ایکشن کے لئے مشہور کرس گیل کریں گے۔
کرس گیل نے ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی پر کہا ہے کہ وہ کپ جیتنے کی جستجو میں اپنے خاندان میں دوبارہ شمولیت کے منتظر ہیں اور اس بات پر بھی خوش ہیں لیجنڈز کو مزید کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کے مالک چینل 2 گروپ کارپوریشن کے چیئرمین اجے سیٹھی ہیں۔
جنہوں نے گریس گیل کی قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ ہے جس کا آغاز 3 جولائی سے برطانوی شہر برمنگھم میں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔