Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکورونا ایس اوپیزپرعمل کروانے کیلئے وسیم اکرم کا ڈنڈا پلان

کورونا ایس اوپیزپرعمل کروانے کیلئے وسیم اکرم کا ڈنڈا پلان

لاہور،سابق کپتان وسیم اکرم نے کوویڈ ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے ڈنڈا پلان پرعمل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سوئنگ کے سلطان کا کہنا ہے کہ کافی وقفے کے بعد آپ لوگوں سے بات کررہا ہوں، امید ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں سب لوگ اچھے ہوں، پنجاب میں کوویڈ کیسز بڑھ رہے ہیں، میں نے پڑھا بھی ہے اور دیکھا بھی ہے کہ شہر لاہور اور اسلام آباد میں صورت حال خطرناک ہورہی ہے ، پلیز کورونا ایس او پیز پر عمل کرلو، سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اتنے ڈھیٹ کیوں ہو۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ایس اوپیز پر عمل کرانے کا بی پلان بھی موجود ہے، پلان بی کے تحت ایس اوپیز پر عمل نہ کرنیوالے ان لیجنڈز کو الٹا لٹکا کران پرڈنڈا چلایاجائے۔ نارمل بات تو ہم نے ماننی نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔