Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادوہاڑی پولیس کی ناکہ بندی ، اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ برآمد

وہاڑی پولیس کی ناکہ بندی ، اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ برآمد

وہاڑی (آئی پی ایس ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کی زیر نگرانی وہاڑی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم میڈم روبینہ اور ڈی ایس پی سرکل صدر افضل لودھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس تھانہ دانیوال بھٹہ شادی خان کے پاس ناکہ بندی پر موجود تھی کہ ایک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا جس سے 24ہزار 7 سو گولیاں و کارتوس اور 63 عدد چھوٹے بڑے آتشیں ہتھیار برآمد کرلئے۔ جن میں 35عدد پسٹل30بور، 18عدد پسٹل 9ایم ایم، 3عدد رائفل 44بور اور7عدد گن 12بور شامل ہیں۔ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم میڈم روبینہ عباس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے مذموم عزائم اور اسلحہ کی سپلائی کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے انتہائی چالاکی کی ۔اپنی فیملی کا کور لینے کی کوشش بھی کی۔ ڈی ایس پی سرکل صدر افضل خاں لودھی نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزم امین کو گرفتار کر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والی کار اور رقم 6 لاکھ 21 ہزار بھی برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی۔ ملزم اسلحہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔