Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانلڑکا لڑکی تشدد کیس: عثمان مرزا سمیت7ملزمان پر فرد جرم عائد

لڑکا لڑکی تشدد کیس: عثمان مرزا سمیت7ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایڈیشنل سیشن کورٹ نے سیکٹر ای الیون لڑکا لڑکی برہنہ کیس میں عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔۔شریک ملزمان حافظ عطا الرحمن، ادارس قیوم بٹ، ریحان، عمر بلال مروت، محب بنگش اور فرحان شاہین بھی شامل ہیں۔ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ فرد جرم کے بعد ملزمان کے خلاف باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا عدالت نے استغاثہ سے شہادتیں طلب کر لی ہیں۔عدالت نے پراسیکوشن کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت12 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں ملزمان کے خلاف تشدد اورغیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اسلام آباد پولیس کے سب انسپیکٹر مدعی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکا اور لڑکی گھر میں موجود تھے کہ اسی دوران مرکزی ملزم اپنے دوستوں سمیت وہاں پہنچ گیا۔مرکزی ملزم عثمان مرزا نے دونوں کو اسلحے کے زور پر حبس بیچا میں رکھا جب کہ لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم عثمان پیسوں کے لیے لڑکے اور لڑکی کو بلیک میل کررہا تھا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان نے لڑکی کو برہنہ کر کے اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو بنائی اور زیادتی کروانے کی کوشش کی گئی۔ 375 اے سمیت دیگر نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔