Friday, July 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں‘، امریکی سفیر

پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں‘، امریکی سفیر

اسلام آباد (آئی پی ایس)امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات دونوں ممالک کو بڑی بڑی مشکلات کا سامنا رہا ہے مگر ہماری شراکت داری ہمیشہ ہماری قومی خوش حالی اور سلامتی میں اضافے کی جانب جاری طویل سفر کا کلیدی حصہ رہی ہے۔
اس موقع پر امریکا کی 248ویں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر امریکی سفارت خانے کے استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات خطے میں استحکام کے لیے بہت اہم ہیں، پاکستانی عوام غزہ میں جنگ اور خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے، جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے جمہوری حق کی حمایت اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ایک عالمی رہنما کے طور پر امریکا کی طرف دیکھتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ جب ہم مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں تو مجھے مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے الفاظ یاد آجاتے ہیں، کہ ’ہو سکتا ہے ہم سب مختلف کشتیوں پر آئے ہوں، لیکن اب ہم ایک ہی کشتی میں ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کو آنے والے بڑے چیلنجز کے تناظر میں صرف ہمارا تعاون ہی ضروری نہیں، بلکہ ایک ساتھ مل کر ہم ان چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط، زیادہ لچکدار اور زیادہ متحد ہوکر ابھر سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔