Friday, July 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو کرارا جواب

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو کرارا جواب

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو کرارا جواب دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھارتی اشتعال انگیز پاکستان مخالف تقاریر پر پاکستانی مشن کا منہ توڑ جواب ،پاکستانی وفد کی قیادت ربیعہ اعجاز ( پاکستان مشن میں سیکنڈ سیکریٹری ) نے جنرل اسمبلی کے مباحثے میں بھارتی وفد کے اشتعال انگیز بیانات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ۔
پاکستان سفارتکار ربیعہ اعجاز نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کا ڈھونگ بے نقاب کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے ۔
جموں و کشمیر کی غیر قانونی الحاق:
پاکستان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر کا غیر قانونی الحاق کشمیری عوام کبھی قبول نہیں کریں گے،یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔
ر بیعہ اعجاز نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی مصیبتیں کم کرنے کے لئے کام کرے اور انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعدد UNSC قراردادوں کے مطابق خود ارادیت کا حق دیا جائے۔
ر بیعہ مزید کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے یہ بہت ہی مضحکہ خیز ہے کہ ایک ایسا ملک جو اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کا استعمال کرتا ہے، دوسروں پر انگلیاں ‎اٹھا رہا ہے۔
‎انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ وہ ملک دہشت گردی پر لیکچر دے رہا ہے جو کہ خود ریاستی دہشت گردی کا اسپانسر ہےاور عالمی سطح پر قتل کی مہمات چلا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندیوں کے نظام کا غلط استعمال کر رہا ہے تاکہ مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث اپنے شہریوں کو فہرست میں شامل ہونے سے روکا جا سکے۔
بھارت کی اقلیتوں کے ساتھ سلوک:
سیکنڈ سیکرٹری نے کہا کہ بھارت اقلیتوں، بشمول عیسائی، مسلمان اور دلت، کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتا ہے اور انہی ہندوتوا جنونیوں کے ہاتھوں روزانہ لنچنگ(lynching) کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پاکستان میں مذہبی تشدد کی مذمت: سیکنڈ سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے اندر کسی بھی مذہبی تشدد کے واقعے کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ پاکستانی قیادت فوراً مداخلت کر کے ایسے واقعات کا سدباب کرتی ہے۔
بھارت میں اینٹی مسلم بیان بازی: محترمہ ر بیعہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان بازی کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک بی جے پی رہنما نے 200,000 مسلمانوں کو ذبح کرنے کی کھلی دھمکی دی جبکہ وزیر اعظم مودی نے انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کو “درانداز”(Infiltrators) کہا۔
نفرت انگیز جرائم کے خلاف کارروائی کا فقدان:
ر بیعہ نے بھارت میں نفرت انگیز جرائم کے خلاف کارروائی کے فقدان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی حکومت نہ صرف ان جرائم کی حمایت کرتی ہے شریک جرم بھی ہے ۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کی تشویش:
سیکنڈ سیکرٹری نے ذکر کیا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارت میں اقلیتوں، خواتین، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے محافظوں اور میڈیا پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

1971 کے واقعات کی وضاحت: سیکنڈ سیکرٹری نے واضح کیا کہ 1971 کے واقعات بھارت کی بیرونی جارحیت اور پاکستان کی قومی خودمختاری پر حملہ تھے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔