Friday, July 5, 2024
ہومدنیاسعودی عرب کا عمرہ زائرین کو سالانہ 3 کروڑ تک بڑھانے کا اعلان

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کو سالانہ 3 کروڑ تک بڑھانے کا اعلان


سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو سالانہ تین کروڑ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے عمرہ امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری عبدالرحمٰن بن فہد نے سعودی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہر سال عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے اس سال ایک کروڑ سے زائد عمرہ زائرین کو موقع دینے کے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عمرہ کرنے والے مسلمانوں کی تعداد کو سالانہ تین کروڑ تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ہر سال کی طرح رواں سال بھی حج کیلئے آنے والوں کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔