Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانوزیرتوانائی خرم دستگیر کل 500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا افتتاح کرینگے

وزیرتوانائی خرم دستگیر کل 500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد(سب نیوز)ملاکنڈی پارس کے مقام پر 500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ ،وزیر توانائی خرم دستگیر خان کل ٹرانسمشن لائن سنگ کا بنیاد رکھیں گے۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق75کلو میٹر طویل 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن 18704ملین روپے کی لاگت سےتعمیرکی جارہی ہے،پاور پلانٹ نومبر 2024 میں بجلی کی پیداوار شروع کرے گا۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق 884 میگاواٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کوقومی گرڈ میں شامل کیا جائے گا،سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہوگی۔

بجلی سے گھریلو، زرعی اور صنعتی صارفین مستفید ہونگے،ٹرانسمیشن لائن پاور پلانٹ کی تکمیل سے قبل مکمل کرلی جائے گی،پراجیکٹ سی پیک کے تحت 2017میں2000ملین ڈالرکی خطیر رقم سے شروع کیا گیا،منصوبے کی تعمیر سے 4250 افراد کو روزگار کا موقع حاصل ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔