Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادوفاقی دارلحکومت میں ٹریڈ لائسنسز میں گھپلے کا انکشاف، سنیئر اسسٹنٹ گل شیر معطل،انکوائری شروع

وفاقی دارلحکومت میں ٹریڈ لائسنسز میں گھپلے کا انکشاف، سنیئر اسسٹنٹ گل شیر معطل،انکوائری شروع

اسلام آباد ،وفاقی دارلحکومت میں ٹریڈ لائسنسز میں گھپلے کا انکشاف ،بوگس لائسنسزکے معاملے پر سنیئر اسسٹنٹ گل شیر کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مختلف علاقوں میں دورے کے دوران ٹریڈ لائسنس کو چیک کیا گیا تاہم جی سیون کے علاقے میں چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ بوگس ٹریڈ لائسنس جاری کیا گیا جس کو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ریکارڈ میں اس کا کوئی اندراج نہیں ہے۔ حکام کی طرف سے معاملے پر سنیئر اسسٹنٹ گل شیر کو معطل کرکے انکوائری کے لیے کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔