Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانجنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ ، 4 فوجی جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ ، 4 فوجی جوان شہید

راولپنڈی،جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے،دہشتگردوں نے مکین میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہو گئے۔شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مکین میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔