Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانووٹ کی سکریسی کو برقرار رکھا جائے گا،پریزائیڈنگ آفیسر

ووٹ کی سکریسی کو برقرار رکھا جائے گا،پریزائیڈنگ آفیسر

اسلام آباد،سینیٹ کے خصوصی اجلاس کے پریزائیڈنگ آفیسر سید مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایوان بالا کے رول 9 کے تحت خصوصی اجلاس میں ارکان کی حلف برداری اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے علاوہ کوئی معاملہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ رضا ربانی اور فاروق نائیک سینیٹ کے چیئرمین رہے ہیں انہیں بردداشت کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ووٹ کی سکریسی کو برقرار رکھا جائے گا۔ایوان بالا کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان کے احتجاج پر اپنی رولنگ دیتے ہوئے سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ رول 9 میں اس کی وضاحت کی گئی ہے کہ خصوصی اجلاس میں نومنتخب ارکان کی حلف برداری اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے علاوہ کوئی دوسری کارروائی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابی عمل میں ووٹ کی سکریسی کو برقرار رکھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔