Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانبلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا معاملہ ،سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو فوری طلب کرلیا

بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا معاملہ ،سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو فوری طلب کرلیا

اسلام آباد،سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کو طلب کرلیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جا رہے ؟ عوام کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے، بلدیاتی انتخابات نہ کرا کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کیا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اپنا حلف نہیں دیکھا۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کدھر ہیں ؟ اٹارنی جنرل اگر وزیراعظم کیساتھ ہیں تو انہیں بتائیں آئین زیادہ اہم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔