Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانالیکشن کمیشن کو عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

الیکشن کمیشن کو عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درخواستیں نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
منگل کوچیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے عمران خان، فواد چوہدری اوراسد عمرکے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اپنایاکہ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف الیکشن کمیشن نوٹسزلاہور، سندھ اوراسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں، تمام ہائیکورٹس پی ٹی آئی رہنماں کی درخواستوں کویکجا کردیا جائے۔
وکیل پی ٹی آئی انور منصور نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ صرف فریقین کی سہولت کے لئے تمام مقدمات یکجا نہیں کیے جاسکتے۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر وکلا نے ہائیکورٹس میں زیرسماعت مقدمات یکجا کرنے سے متعلق عدالتی فیصلوں سےآگاہ کیا ۔
سپریم کورٹ نیالیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درخواستیں نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں حتمی فیصلے سے روکاہے، ہائیکورٹس توہین الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی درخواستوں پر فیصلہ جلد کرے ، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف حکم توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی مکمل ہونے پر ہوسکے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔