Saturday, July 27, 2024
ہومکامرساٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں پر16.4 فیصد اضافہ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں پر16.4 فیصد اضافہ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر16.4 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 633.5 ملین ڈالرزرمبادلہ ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 544.2 ملین ڈالرزرمبادلہ ارسال کیاتھا۔
اعداد وشمار کے مطابق فروری 2024 میں اٹلی سے ترسیلات زر کا حجم 73.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 82.8 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 66.5 ملین ڈالرتھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 18.082 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.30 ملین ڈالرتھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔