Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزملکی زرمبادلہ ذخائر سوا دو سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر سوا دو سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی:ملکی زرمبادلہ ذخائر سوا دو سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے، ایک ہفتے میں ملکی ڈالر ذخائر میں چار اعشاریہ دو ارب ڈالر کا تاریخی اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کیدوران زرمبادلہ کے ذخائر 14.65ارب ڈالر ہوگئے، 14 جولائی 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.73ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.34ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 393ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ 14 جولائی 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مملکت سعودی عرب سے 2.0 بلین امریکی ڈالر، آئی ایم ایف سے 1.2 بلین امریکی ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر 4,203 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 8,727.2 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔