Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینسعودیہ ،عرب دنیا میں 'خوش ترین' ممالک میں سر فہرست

سعودیہ ،عرب دنیا میں ‘خوش ترین’ ممالک میں سر فہرست

ریاض ،سعودی عرب دنیا میں ‘خوش ترین’ ممالک میں سر فہرست رہا۔اگرچہ گذرا سال ‘کوویڈ 19′ کی وجہ’ سے پوری دنیا کے لیے پریشان کن رہا ہے مگر بعض ممالک اس کے باوجود خوش حال رہے ہیں۔

سال 2021 کو اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ خوش ترین ممالک کی فہرست میں سعودی عرب پوری عرب دنیا میں پہلے اور عالمی سطح پر 21 ویں نمبر پر ہے۔اقوام متحدہ کی طرف سے کرائی گئی ایک تحقیق کے مطابق فن لینڈ مسلسل چوتھے سال بھی دنیا کے سب سے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ڈنمارک دوسرے نمبر پر ہے، جس کے بعد سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ اور ہالینڈ کا نمبر آتا ہے۔برطانیہ کی درجہ بندی اس سال متاثر ہوئی ہے اور وہ 13ویں نمبر سے گر کر 17ویں نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ یورپ سے باہر نیوزی لینڈ وہ واحد ملک ہے جو دس خوش ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔اس فہرست میں متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر 27 ویں اور بحرین 35 ویں نمبر پر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔