Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکوروناکیسزمیں اضافہ: اسلام آباد کے متعدد سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

کوروناکیسزمیں اضافہ: اسلام آباد کے متعدد سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

اسلام آباد،کورونا کیسزمیں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد کے متعدد سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلعی انتظامیہ نے متعدد سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاون کردیا ۔ضلعی انتظامیہ نے جی،آئی اورایف سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاون متعاروف کروایا۔اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ون، آئی ایٹ فور،آئی ٹین ٹو ، جی ٹین فور اور سیکٹر جی سکس ٹو میں اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے۔ضلعی انتطامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاون پرعمل درآمد نہ ہونے کے برابرہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ اسمارٹ لاک ڈان پر عمل درآمد کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔