Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسندھ ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کو کورونا ویکسین کی قیمت ایک ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کو کورونا ویکسین کی قیمت ایک ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم

کراچی،سندھ ہائی کورٹ نے 10 لاکھ کورونا ویکسین درآمد کرنے کے کیس میں وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سنگل بینچ کے حکم کیخلاف ڈریپ کی اپیل نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں 10 لاکھ کورونا ویکسین درآمد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نجی کمپنی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ کورونا ویکسین کنسائمنٹس ریلیز کرنے کی ہدایت دی جائے، دھوکہ دے کر ویکسین منگوالی، اب فروخت کرنے نہیں دے رہے۔عدالت نے ڈریپ کے وکیل سے استفسار کیا اگر قیمت مقرر نہیں کی تو پھر ویکسین درآمد کیسے ہوگئی ؟ بتائیں، حکومت نے ویکسین کی قیمت کیوں مقرر نہیں کی ؟ دنیا میں ویکسین لگ رہی ہے، آپ کہاں رہ رہے ہیں ؟ نہ قیمت مقرر کر رہے ہیں نہ ویکسین آنے دے رہے ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔