Friday, July 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزسندھ کابینہ میں توسیع: بڑے نام سامنے آگئے

سندھ کابینہ میں توسیع: بڑے نام سامنے آگئے

کراچی (سب نیوز )سندھ کابینہ میں توسیع کر دی گئی۔ سندھ حکومت نے 10 معاونین خصوصی اور6 ترجمان مقرر کرلیے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کابینہ میں معاونین خصوصی میں لعل چند اکرانی، سرفراز راجر، قاسم نوید قمرشامل ہیں، وقارمہدی، راج ویرسنگھ، منصور شاہانی بھی بطورمعاونین خصوصی بنائے گئے، عثمان غنی، عبدالجبارخان، جنید بلند اور محمد سلیم بلوچ کو بھی شامل کر لیا گیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے 6 رہنماں کو ترجمان سندھ حکومت مقرر کردیا، رکن سندھ اسمبلی مخدوم فخر زمان، سعدیہ جاوید، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، سرمد پلیجو، عبدالواحد ہالیپوٹو، محمد علی راشد بھی ترجمان سندھ حکومت مقرر کر دیئے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔