کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی حمایت کیلیے ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کراچی میں فنکشنل لیگ ہا ئو س پہنچ گیا۔ایم کیو ایم وفد نے فنکشنل لیگ ہاس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے وفد سے ملاقات کی ۔ جس میں اپوزیشن لیڈرکی تقرری اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
فنکشنل لیگ ہاس جانے والے ایم کیو وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، رعنا انصار، علی خورشیدی اور سنجے پاروانی شریک تھے جبکہ جی ڈی اے وفد میں ڈاکٹر صفدرعباسی، سردارعبدالرحیم ، نند کمار گو کلانی، ڈاکٹررفیق بانبھن، عبدالرزاق راہموں اور وریام فقیر شریک تھے۔