Saturday, July 27, 2024
ہومشوبزبھارتی فنکار نے پاکستانی گلوکار شوکت علی کا مجسمہ بنا لیا

بھارتی فنکار نے پاکستانی گلوکار شوکت علی کا مجسمہ بنا لیا

ممبئی،بھارتی فنکار نے پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا مجسمہ تیار کر لیا ہے۔

منجیت سنگھ نامی بھارتی فنکار کا کہنا ہے شوکت علی کے تیار کردہ مجسمے کو ہائی وے پر نصب کیا جائے گا۔منجیت سنگھ کے مطابق وہ شوکت علی سے قبل معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی اور شاعر بابا نجمی کا مجسمہ بھی بنا چکے ہیں۔شوکت علی کو غزل، گیت، قومی ترانے اور پنجابی لوک گیتوں میں منفرد مقام حاصل تھا ان کا گایا ہوا نغمہ جاگ اٹھا ہے سارا وطن بہت مشہور ہوا اور 1965 اور 1971 کی جنگوں میں شوکت علی کے ملی نغموں نے قوم کا خون گرمایا۔گلوکار شوکت علی کو 1976 میں وائس آف پنجاب کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور پھر 1990 میں شوکت علی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔