Saturday, March 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزشہباز شریف لندن سے پاکستان پہنچ گئے

شہباز شریف لندن سے پاکستان پہنچ گئے

سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے۔

شہباز شریف حال ہی میں 2 مرتبہ لندن گئے تھے جہاں انہوں نے نواز شریف سمیت دیگر پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہے، ملکی عوام تاريخی استقبال کریں گے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرونِ ملک سفر نہ کریں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔