Tuesday, September 10, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم شہبازشریف نے اپنی کرسی پر طالب علم کو بٹھادیا

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی کرسی پر طالب علم کو بٹھادیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے حوصلہ افزائی کیلئے طالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھادیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لئے تقریب گورنرہائوس میں منعقد ہوئی جہاں وزیر اعظم نے پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح کردیا۔
تقریب میں ایک طالب علم نے وزیراعظم شہباز شریف کا طلبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
طالب علم نے کہا کہ ہم اس لیپ ٹاپ کی بدولت محنت کر کے کل کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے طالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھایا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔